31 اگست، 2024، 5:34 PM

اسرائیل جنگ میں بری طرح شکست کھا چکا ہے، وال اسٹریٹ جرنل

اسرائیل جنگ میں بری طرح شکست کھا چکا ہے، وال اسٹریٹ جرنل

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا ہے ہے کہ صیہونی رجیم جنگوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت جنگوں میں شکست کھا چکی ہے اور وہ حزب اللہ کی جنگی طاقت کو کمزور نہیں کر سکی۔

یہ رپورٹ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی تعداد 7 اکتوبر سے اب تک 180 تک پہنچ چکی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ حزب اللہ کی طاقت کو کمزور کرنے یا اس تنظیم کو فوجی ساز و سامان کی منتقلی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں میں شام پر صیہونی حکومت کے 400 سے زیادہ حملوں کے باوجود یہ رجیم خطے میں ایران کی موجودگی کو سنجیدگی سے متاثر کرنے یا حزب اللہ کی مضبوطی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

مذکورہ اخبار میں صیہونی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ شام میں اپنی کارروائیوں کو وسعت دینا ہے یا نہیں؟!

مغربی میڈیا نے 2013 سے شامی فوج کے شانہ بشانہ حزب اللہ کی آپریشنل کامیابیوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جس نے اپنی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کر کے فوجی مشن کو کامیابی سے انجام دیا ہے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اس سے قبل واضح کیا تھا کہ صیہونی رجیم شام میں جنگ ہار چکی ہے اور ہر وہ ہتھیار جو لبنان تک پہنچنا چاہیے تھا پہنچ چکا ہے۔

News ID 1926280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha